برابری پارٹی تمام ہم وطنوں کو برابر کے حقو ق دے گی،جواد احمد

برابری پارٹی تمام ہم وطنوں کو برابر کے حقو ق دے گی،جواد احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہاہے کہ ملک پر مسلط ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کے مخصوص گروہ نے سیاسی جماعتوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور یہ مخصوص ٹولہ ہی عوام کی پریشانیوں کا سبب ہے ان کا کہناتھا کہ ہم ملک میں ایسی جمہوری ریاست کے خواہاں ہیں جہاں دولت کی مساوی تقسیم ہو اور ساتھ ہی تمام لوگ مساوی حقوق ملیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ورکرز سے خصوصی گفتگو میں کیا

ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھاکہ برابری پارٹی کا مشن ہے ایسا معاشی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے جہاں تمام انسانوں کو نہ صرف برابری کی بنیاد پر مواقع میسربلکہ انسانی محنت سے پیدا کردہ وسائل پر سے چند لوگوں کا کنٹرول بھی ختم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم کبھی ایک اور کبھی دوسرے ملک سے خیرات مانگتے ہیں، جس دن کوئی حکومت کے کشکول میں خیرات اور چندہ ڈال دیتاہے تو ہمارے وزیر خزانہ اور حکومت جشن مناتے ہیں۔ حکومت تبدیل ہوتی ہے نظام نہیں بدلتایہی وجہ ہے کہ آج بھی ملک پر غربت جہالت اور ظلم کے سائے ہیں۔آخر میں جواد احمد نے 13 جنوری کو ہونے والے ورکرز کنونشن کے حوالے سے بھی ورکرز ااور پارٹی قیادت کو خصوصی ہدایات جاری کیں اس موقع پر پارٹی کی سینئر قیادت ڈاکٹر شہناز،لیبر سیکرٹری طارق اعوان،مقصود مجاہد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

جواد احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...