ملک امانت تاجر برادری کے مسائل احسن انداز میں حل کرائیں گے،چودھری خلیل

ملک امانت تاجر برادری کے مسائل احسن انداز میں حل کرائیں گے،چودھری خلیل

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن چیئرمین چوہدری خلیل نے ایک بیان میں کہاہے کہ تاجر برادری نے معروف تاجر رہنما ملک امانت علی کو انجمن تاجران لاہور کا صدر منتخب کرکے بڑی بصیرت کا ثبوت دیا ہے وہ تاجر دوست انسان ہیں اور مسائل حل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک امانت علی ایک مرنجان مریخ شخصیت ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کویء دقیقہ گذاشت نہیں چھوڑا۔ چوہدری خلیل نے کہا کہ اہل لاہور کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ان کے درمیان ملک امانت جیسے عظیم تاجر رہنما موجود ہیں۔

چودھری خلیل

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...