جنوبی سرحد پر دیوا ر کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی ، ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک ارکان میں مذاکرات ناکام

جنوبی سرحد پر دیوا ر کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی ، ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک ...

واشنگٹن(اظہر زمان، بیوریو چیف) صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی وائٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹک ارکان کے ساتھ جنوبی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈ فراہم کرنے کیلئے بات چیت ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے بعد سپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شمر کانام لے کر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ملاقات وقت کا ضیاع ہی ثابت ہوئی، صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں جاری اجلاس سے ناراض ہو کر چلے گئے۔ اس وقت رواں سال کیلئے متعدد محکموں کے بجٹ کے بل منظور نہیں ہوسکتے کیونکہ ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں صدر کی مخالف ڈیمو کریٹک پارٹی کے ارکان جنوبی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کیلئے صدر ٹرمپ کو پانچ ارب70کروڑ ڈالر کے فنڈ فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں تاہم وہ باڑ لگانے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کرنے کوتیار ہیں ۔ان محکموں کے اخراجات کے بلوں کی عدم منظوری کی وجہ سے حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن شروع ہواتھا جسے اب20روز ہوچکے ہیں 22دسمبر سے شروع ہونے والے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے وفاقی سول ملازمین بغیر اجرت کے کام کررہے ہیں جن کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہے صدر ٹرمپ نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس سے امریکی قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈ فراہم کرنے پر اپنا موقف پیش کیا تھا ان کا کہنا تھا اس سرحد سے تارکین وطن اور منشیات کی غیرقانونی درآمد سے امریکہ کی سکیورٹی کیلئے شدید بحران پیدا ہوگیا ہے ۔

مذاکرات ناکام

مزید : صفحہ اول


loading...