مذاکرات کامیاب ، لینڈریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

مذاکرات کامیاب ، لینڈریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

لاہور(اپنے نمائندے سے) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین اور انتظامیہ کے مابین کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں سروس سنٹر آفیشل نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق مذاکرتی کمیٹی میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق تنخواہوں میں اس سال لازم اضافہ کیا جائے گا گزشتہ ماہ کے دوران ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جانے والی سیلری بھی اگلے ماہ واپس کر دی جائے گی، اعلیٰ سطح پر کمیٹی کو ملازمین کی ریگولائزیشن سروس سٹرکچر کے حوالے سے منسٹر ریونیو اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تحریری مراسلہ لکھیں گے۔دوسری طرف پٹواریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اراضی ریکارڈ سنٹرز کے معاملات ہمارے سپرد کرے تو ہم اسے کامیابی سے چلا سکتے ہیں کیونکہ اکثر پٹواری پی ایچ ڈی لیول کے ہیں عوام کوبھرپور ریلیف دیں گے اگر حکومت کام سے مطمئن نہ ہو تو ہمیں فارغ کر دے۔

اور ہڑتال میں شامل کسی بھی ملازم کے خلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی ملازمین کی کثیر تعداد نے اپنے جائز مطالبات مان لئے جانے پر ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور منسٹر ریونیو کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ انتہائی محنت اور لگن سے اپنے فرائض کو سر انجام دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...