پروفیشنل مینجمنٹ سروسز ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہوں گے

پروفیشنل مینجمنٹ سروسز ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہوں گے

لاہور(اپنے نمائندے سے) پروفیشنل مینجمنٹ سروسز ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2019ء13جنوری کو ہوں گے جس میں صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت 7عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر رانا محمد رفعت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور کاغذات نامزدگی بھی وصول کئے جا رہے ہیں۔ اس مرتبہ پی ایم ایس اے کے الیکشن میں دو گروپوں پروگریسو اور ٹروتھ اینڈری کانسلیشن پینل حصہ لے رہے ہیں اور دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔

دونوں الیکشن کی تیاریاں زور و شروع سے شروع کر دی ہیں۔ پروگریسو پینل کے امیدواروں میں صدر سید ظفر حسن نقوی، سینئر نائب صدر طارق بسرا، جنرل سیکرٹری آصف حسین، جائنٹ سیکرٹری فاضل مدثر، فنانس سیکرٹری بلال بن عبدالحفیظ، سیکریٹری انفارمیشن عبدالرزاق ڈوگر اور سیکریٹری کوآرڈی نیشن منظور احمد شامل ہیں جبکہ ٹرتھ گروپ کے صدارتی امیدوار نوید شہزاد مرزا ہیں جبکہ دیگرامیدواروں میں سینئر نائب صدر شہزاد ، جنرل سیکرٹری عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری عثمان جیلس، سیکرٹری انفارمیشن جعفر گوجر، سیکرٹری فنانس حسن ڈوگر اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن اکرم بھی شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...