کبھی این آر او مانگا نہ مانگیں گے، سینیٹرآصف کرمانی

کبھی این آر او مانگا نہ مانگیں گے، سینیٹرآصف کرمانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نہ این آر او مانگا ، نہ مانگیں گے،نواز شریف بہادری سے جیل کاٹ رہے ہیں، موجودہ حکومت کی مثال ایسے ہی ہے جیسے‘‘ پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے ‘‘ ۔ جمعرات کو جاری بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آج ملاقات کے دوران نواز شریف کا حوصلہ بلند دیکھا،نہ این آر او مانگا ، نہ مانگیں گے،نواز شریف بہادری سے جیل کاٹ ر ہے ہیں ،حکومت نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کر کے سرمایہ کاری کا راستہ روک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثال ایسے ہی ہے جیسے‘‘ پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے ‘‘ ۔

آصف کرمانی

مزید : صفحہ اول


loading...