سمیع اللہ اور اعجاز چودھری کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

سمیع اللہ اور اعجاز چودھری کی ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری سے اُن کی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاپی ٹی آئی ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان اور فیاض بھٹی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔

، وزیراعظم عمران خان نیک نیت سے ملک کو پاؤ ں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کو متناع بنا نے کی کوشش کی جارہی ہے ایساکر نے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں اور غیرملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، شرپسند عناصر کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پوری قوم مل کر ان کا مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم ڈیمز بنانے کیلئے جو کام کررہے ہیں وہ سابقہ حکومتوں کو کرنے چاہیے تھے۔ڈیمز فنڈز میں جس جوش اور جذبے سے پاکستانیوں نے حصہ لیا اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان اپنے روشن مستقبل کی جانب رواں دواں ہیں۔اپوزیشن جماعتیں ڈیمز پر سیاست بند کریں یا ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوامی فلاح کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں اور تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ملک میں ہر کام میرٹ پر کیا جارہا ہے، گڈگورننس اور قانون کی بالا دستی قائم کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...