حکومت ہر سطح پر عوامی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے،عادل حفیظ
لاہور(سٹی رپورٹر ) موجودہ حکومت ہر سطح پر بھرپور طریقہ سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے، عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورہ کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہارسینئر نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ عادل حفیظ نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا اسی ملک دشمن سیاست کی وجہ سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے ،آج پاکستان میں پیداہونے والا ہر بچہ ڈیڑھ لاکھ کا مقروض ہے ،ماضی کے حکمران بیرون ملک سے قرضہ لے کر نام نہاد ترقی اور کامیابی کے شادیانے بجاکر قوم کو بیوقوف بناتے رہے ،مگر تحریک انصاف نے نظام کی تبدیلی اور نچلی سطح پر حقیقی تبدیلی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں بہت جلد اس کے ثمرات قوم تک منتقل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔
عادل حفیظ