افغان طالبان اپنے موقف پر قائم رہ کر صرف امریکہ سے مذاکرات کریں ،دفاع پاکستان کونسل

افغان طالبان اپنے موقف پر قائم رہ کر صرف امریکہ سے مذاکرات کریں ،دفاع ...

اسلام آباد (این این آئی)دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ مولانا کی شہادت میں امریکی اوربھارتی سازش کارفرما ہے ،قاتلوں کی گرفتاری حکومت پاکستان پر قرض ہے،افغان طالبان اپنے موقف پر قائم رہ کر حکومت کی بجائے امریکہ سے مذاکرات کریں ،امریکہ افغانستان کی حکومت طالبان کے حوالے کرے۔نیشنل پریس کلب کے سامنے گزشتہ روز منعقدہ کانفرنس میں امیر جمعیت علماء اسلام( س )و چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد الحق حقانی، چیف کوارڈنیٹر دفاع پاکستان کونسل محمد یعقوب شیخ، انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل، مولانا ابو الخیر زبیر، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، عبداللہ حمید گل سمیت دفاع پاکستان کونسل میں شامل مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید اسلام و پاکستان ہیں ،انہیں امریکہ،بھارت اور عالمی استعمار نے شہید کرایا ،مولانا سمیع الحق امن کی سزا دی گئی ہے،یہ افواج پاکستان کے خلاف بھی سازش تھی۔مقررین نے کہا کہ اگر لاپرواہی برتی گئی اور کوئی واقعہ ہوا تو پاکستان کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ مقررین نے کہاکہ عمران خان ریاست مدینہ کے نعرے ہی نہ لگائیں عمل بھی کریں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مولانا سمیع الحق کی ملی، قومی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق پاکستان کا درد رکھنے والے شخص تھے جنہوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں دفاع پاکستان کونسل کا اتحاد بنا کر مضبوط پیغام دیا جبکہ ہم مولانا سمیع الحق کا مشن جاری رکھیں گے۔

دفاع پاکستان کونسل

مزید : صفحہ آخر


loading...