میاں محمد شفیع تحریک آزادی کے ممتاز رہنماہیں،پروفیسر فاروق بٹ
لاہور(لیڈی رپورٹر) سر میاں محمد شفیع کا شمار تحریک آزادی کے ممتاز رہنماؤں میں ہوتا ہے، آپ شروع ہی سے مسلمانوں کی الگ سیاسی تنظیم کے زبر دست حمایتی تھے۔ان خیالات کااظہار پروفیسر محمد فاروق بٹ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں تحریک آزادی کے رہنما ؤں میاں محمد شفیع کی 87ویں برسی کے سلسلے میں نئی نسل کو ان کی حیات و خدمات کے متعلق آگاہ کرنے کیلئے خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔
اس لیکچر کااہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔پروفیسر محمد فاروق بٹ نے کہا کہ ممتاز مسلمان رہنما سر میاں محمد شفیع 1869ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ مڈل کاامتحان باغبانپورہ کے سکول سے ، میڑک مشن ہائی سکول رنگ محل اور ایف سی کالج لاہور سے ایف اے کرکے اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے۔ لندن سے بار ایٹ لاء کیا۔ میاں شاہ دین اور میاں محمد شفیع چچا زاد بھائی تھے۔ انہوں نے لندن میں انجمن اسلامیہ بنائی جس کے پہلے صدر عبد الرحیم اور نائب صدر میاں شاہ دین تھے۔ 1890ء میں میاں محمد شفیع اس انجمن کے صدر بنائے گئے ۔ 1892ء میں وطن واپس آکر میاں محمد شفیع نے ہوشیار پور میں وکالت کی اور چند سال بعد لاہور آکرچیف کورٹ میں وکالت کرنے لگے۔ میاں محمد شفیع انجمنِ حمایت اسلام کے تعلیمی و تعمیری کاموں میں سرگرم حصہ لینے لگے ۔ 1931ء میں دوسری گول میز کانفرنس لندن میں شرکت کی اورجرأت مندی کے ساتھ مسلمانوں کے مطالبات پیش کئے۔ لندن واپسی پرسخت علیل ہوگئے اور 7جنوری 1932ء کو انتقال کرگئے۔
میاں شفیع