عثمان بزدار کا چک جھمرہ میں خاتون پر پولیس کے مبینہ تشدد کا نوٹس،رپورٹ طلب
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں خاتون پر پولیس کے مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ خاتون پر تشدد کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب/ نوٹس