سرکاری افسران کی ترقی کے کوٹہ کی شرح میں درستگی کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب پروونشل مینجمنٹ سروس رولز 2004ء میں سپرٹینڈنٹس ،پرائیویٹ سیکرٹریزاور تحصیل داروں کی ترقی کے کوٹہ کی شرح میں درستگی کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی کے قیام کانوٹی فکیشن ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اعجاز احمد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔کمیٹی کے کنوینئرایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ایس اینڈ جی اے ڈی ہونگے جبکہ ممبران میں ڈپٹی سیکرٹری (بی اینڈ اے) ایس اینڈ جی اے ڈی،ڈپٹی سیکرٹری (پرسونل)ایس اینڈ جی اے ڈی،فنانس ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ،بورڈ آف ریونیوکانمائندہ،ریگولیشن ونگ ایس ایند جی کانمائندہ اور سیکشن آفیسر ایڈمن ٹوایس اینڈ جی ڈے اے شامل ہیں،کمیٹی پرموشن کوٹہ میں شرح میں درستگی کے حوالے سے تجاویز بناکر چیف سیکرٹری کوبھجوائی گئی،جس کو چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجا جائیگا۔