حکمران عوام کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے،بیگم بیلم حسنین

حکمران عوام کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے،بیگم بیلم حسنین

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ شدید سردی میں گیس اور بجلی کے بحران سے عوام پریشان ہیں۔ حکومت اس پر توجہ دینے کی بجائے آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے کیسوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ تحریک انصاف سے لوگوں کو بہت امیدیں تھیں لیکن 6 ماہ ہو گئے ہیں ابھی تک کوئی امید پوری نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہیں پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے اس لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا اور عوام کے ووٹ کا احترام کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو عوام کے ووٹ کا احترام کرتے ہیں۔ جمہوریت کا ساتھ دینا چاہتے ہیں مگر حکومت عوامی ایشو کو حل کرنے کے بجائے آصف زرداری اور فریال تالپور کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس لوڈشیڈنگ اور بجلی کا بحران فوری ختم کروایا جائے۔

بیلم حسنین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...