پیپلز پارٹی پر مقدمات کی وجہ سے نیب قانون میں ترمیم نہ کی ، مصدق ملک

پیپلز پارٹی پر مقدمات کی وجہ سے نیب قانون میں ترمیم نہ کی ، مصدق ملک

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی یہ چاہتی تھی کہ نیب کے بل کو آگے بڑھایا جائے لیکن پیپلز پارٹی پر کیسز کے سائے منڈلا رہے تھے ، اس لئے ہم نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ابھی پیپلزپارٹی پر مقدمات چل رہے ہیں،یہ ہم نے غلطی کی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت بڑا مسئلہ تحریک انصاف کے وزراء4 کی گفتگو ہے ، فواد چودھر ی نے وزیر اعظم کی توہین کی بات کی ، اس کے علاوہ گورنر راج کی بات کی گئی ، اس وقت بہت سے مصیبتیں حکومت پر تحریک انصاف کی وزراء4 کی گفتگو کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا بیان اچھا ہے لیکن اس پر عمل در آمد ہوتو پھر ہے ، اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کیا جارہاہے اور ان پر مقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...