خطے کی ترقی کیلئے پاکستان اور بھارت کو باہمی مسائل حل کرنے چاہیے،مجاہد منصوری

خطے کی ترقی کیلئے پاکستان اور بھارت کو باہمی مسائل حل کرنے چاہیے،مجاہد ...

لاہور (لیڈی رپورٹر)سینئر تجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی کے لئے پاکستان اور بھارت کو پر امن ماحول میں بات چیت کے ذریعے باہمی مسائل حل کرنے چاہئے جس سے خطے کی عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ان کی روزمرہ زندگی میں بھی بہتری آئے گی ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ پولیٹیکل سائنس ، سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز اور لاہور سنٹر فار پیس ریسرچ کے زیر اہتمام بین الاقومی کانفرنس کے سیشن کی صدارت کر رہے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، فیکلٹی ممبران ، دنیا کے مختلف ممالک سے آئے محققین، ریسرچ سکالرز اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا کہ جمہوریت اور گڈ گورننس کے ذریعے استحکام اور خطے کی ترقی سارک ممالک کی مشترکہ قومی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں بہترین تعلقات قائم ہونے سے خطے میں معاشی و معاشرتی خوشحالی آئے گی ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عنبرین جاوید نے ملکی وغیر ملکی مندوبین، ریسرچ سکالرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں 70سے زائد تحقیقی مقالے پیش کئے گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...