خاکسار تحریک کا صدارتی نظام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

خاکسار تحریک کا صدارتی نظام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور(سٹی رپورٹر) محرک ثانی خاکسار تحریک حمید الدین احمد المشرقیؒ کی نویں برسی کے موقع پر خاکسار تحریک لاہور کے زیر اہتمام مروجہ حکومت کے خاتمے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے سالار اکبر لاہور محمد صادق جٹ نے کہا کہ مروجہ نظام جمہوریت یہود و نصارہ کی شیطانی سازش کا ثبوت ہے ۔

جس کی روح سے سرف بیمار ذہنیت کے لوگ ہی مسند اقتدار پر پہنچ کر اپنی ہی قوم کے وسائل پر شب خون مارنے کے لیے ان کو محفوظ راستے فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

،خاکسار تحریک کے مرکزی ترجمان طاہر اقبال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بے شک صدارتی نظام حکومت بھی اسلامی نظام حکومت کی حقیقی منظر کشی نہیں کر سکتا مگر صدارتی نظام حکومت کے ذریعے کرپشن کی وجوہات کو ختم کرتے ہوئے ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کی مضبوط بنیادیں فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...