مہنگائی سے متعلق اپوزیشن کاپروپیگنڈا بے بنیاد،خسرو بختیار

مہنگائی سے متعلق اپوزیشن کاپروپیگنڈا بے بنیاد،خسرو بختیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے شماریات، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے بارے میں بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے جبکہ گذشتہ حکومتوں کے پہلے مالی سال کے دوران مہنگائی اس سے بھی کہیں زیادہ تھی ۔ وزیر منصوبہ بندی فواد چوہدری کے ہمراہ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل (ن) کی حکومتوں کے پہلے پانچ مہینوں میں مہنگائی میں باالتریب 11.2اور 4فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ دوسری طرف ہماری حکومت کے اسی دورانیہ میں مہنگائی میں معمولی صرف 0.4فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں حکومت کی پالیسیاں درست سمت میں گامزن ہیں، کم آمدنی والے گروپوں یعنی17ہزار روپے ماہانہ کمانے والے خاندانوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کا اشاریہ ( سی پی آئی ) دسمبر2017ء کے اسی عرصہ کے 4.3فیصد کے مقابلے میں دسمبر2018ء میں کم ہو کر 3.18فیصد رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری حکومت کی معقول اور دور اندیشی پر مبنی پالیسیوں کے ثمرات حاصل ہو رہے ہیں ، عوام قیمتوں سے با قاعدگی سے آگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ معاشرہ کے پسماندہ طبقوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے دیگر پروگراموں کے ذریعے مالیاتی مداخل سے محفوظ رکھا جائے گا ۔

خسرو بختیار

مزید : صفحہ آخر


loading...