پی ٹی آئی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت

پی ٹی آئی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت

کراچی(این این آئی)پاکستان کے مرکزی بینک نے پاکستان تحریک انصاف کے اٹھارہ بینک اکانٹس کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی ایک رپورٹ کی تردید کردی ہے۔اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مبینہ جعلی بینک اکانٹس کے بارے میں مرکزی بینک نے کوئی رپورٹ الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائی، غیرقانونی یا غیر ظاہر شدہ اکانٹس سے متعلق شائع رپورٹ غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طریقہ کار کے مطابق ہر بینک انفرادی طور پر مطلوبہ معلومات الیکشن کمیشن کو دینے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے معلومات کی فراہمی کے مطالبے پر بینک معلومات خود فراہم کرتے ہیں۔واضح رہے ایک غیر مصدقہ رپورٹ میں تحریک انصاف کے مختلف شہروں میں 26 بینک اکاونٹس کا دعوی کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ان میں سے پارٹی عہدیداروں کی جانب سے صرف 8 اکاونٹس الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر کیئے گئے۔متعلقہ قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں مالی امور کی آڈٹ شدہ رپورٹ الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانے کی پابند ہیں ۔

وضاحت

مزید : صفحہ آخر


loading...