عدیل احسان نے ہمیشہ مظلوموں کو انصافدلانے کی جدوجہد کی،نواز پپو

عدیل احسان نے ہمیشہ مظلوموں کو انصافدلانے کی جدوجہد کی،نواز پپو

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے سینئرتاجر رہنما حاجی نواز پپو نے کہا کہ لاہوربار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن لڑنے والے معروف قانون دان ملک عدیل احسان ایڈووکیٹ اس معاشرے کے وہ جگنو ہیں جنہوں نے نظام عدل کو عروج تک پہنچانے کے لیے غیر معمولی کرداراداکیا ۔

ہے۔ ملک عدیل احسان ایڈووکیٹ لاہور شہر میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مظلوموں ، مجبوروں، بے کسوں اور لاچاروں کو انصاف دلانے کے لیے عدالتوں کے دروازوں پر دستک دی ہے۔دریں اثناء انجمن تاجران کے نائب صدر لالہ یاسر نے بھی لاہور بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن لڑنے والے ملک عدیل احسان کی حمایت کااعلان کردیا اور کہاکہ انجمن تاجران اس ضمن میں ملک عدیل احسان کے ساتھ اپنا ہر قسم کا اخلاقی تعاون کرے گی

نواز پپو

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...