حمزہ شہباز بڑھکیں نہ ماریں،انہیں حساب دینا ہوگا ، فیاض الحسن چوہان

حمزہ شہباز بڑھکیں نہ ماریں،انہیں حساب دینا ہوگا ، فیاض الحسن چوہان

لاہور (فلم رپورٹر) شریف خاندان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ چور ڈکلئیرہوچکا ہے۔ پنجاب سپیڈ جس کا یہ ذکر کرتے ہیں یہ چوری اور کرپشن کی سپیڈ تھی۔ حمزہ شہباز صاحب بڑھکیں مارتے ہیں,انہیں اپنا حساب دینا ہوگا۔حمزہ شہبازکو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کیلئے ہم نے ا پو زیشن کو بہت منع کیا اور کہا کہ ن لیگ سے کوئی اور نام دیں ، ہم مجبور ہیں کیونکہ ہمیں ایک ہی نام دیا گیا تھا۔ شریف خاندان سمجھتا ہے کہ خلیجی ممالک ان کے خالہ زاد ہیں ان کے بغیر وہ کسی سے لین دین نہیں کریں گے۔ ترکی,سعودی عرب اور یو اے ای موجودہ قیادت سے متاثر ہوئی ہے۔ نواز شریف قومی مجرم ہیں انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،میں کرپٹ مافیا اور سیسلین مافیا کیخلاف جدو جہد میں فخر محسوس کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان,آصف زرداری اور آل شریف ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دو۔ حمزہ شہباز تیار رہیں کیونکہ کپتان کے نئے پاکستان میں بد دیانتی اور لوٹ مار کرنے والے کا ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہیں۔ دریں اثناء الحمرا میں محکمہ تعلقات عامہ کے افسران کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ،افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی اچھی ہے تاہم افسران زیادہ محنت لگن اور تعلقات عامہ کی جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کا گراف مزید بلند کرسکتے ہیں۔ میرے نزدیک نا اہلی اور بد دیانتی گناہ کے مترادف ہے۔ اشتہارات، فنانس اور ایڈمنسٹریشن میں ہر طرح کی شفافیت کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ ڈی جی پی آر میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے تینوں شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لئے درکار افرادی قوت و مشینری کے لئے تمام تر وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا کی ا ہمیت کے پیش نظر سرکاری طور پر اسکے موثر استعمال کے لئے ڈی جی پی آرمیں باقاعدہ سیل قائم کیا جائے جو صرف تحریک انصاف کی حکومت کا ملازم نہ ہو بلکہ ہر دور میں فعال کردار ادا کرے،تمام سیکشن کے مابین رابطوں کو بہتر بنایا جائے۔ پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا مل کر صوبائی حکومت اور صوبے کے امیج کو بہتر بنائیں۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : صفحہ آخر


loading...