ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،برف باری
اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح میں ہلکی برفباری سے پہاڑی سلسلے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ تاحد نگاہ پھیلی ہوئی برف کی سفید چادر سیاحوں کو پوری طرح لبھارہے ہیں اور وہ بھی موسم کی سختی کو نظرانداز کرتے ہوئے پوری طرح انجوائے کررہے ہیں۔ مری میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادتیز ٹھندی ہواؤں کا بسیرا ہے اور گزشتہ شام کو ہونے والی ہلکی پھلکی بوندا باندی نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔مری میں ہلکی پھلکی برفباری سے سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں اور مال روڈ پر ان کا رش لگ گیا ہے۔ سخت سردی کے باوجود سیاح سیلفیاں بنانے اور موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہیگی۔