گورنر ہاؤس پنجاب میں سکھ افسر پون سنگھ کو تعینات کرنے کا فیصلہ

گورنر ہاؤس پنجاب میں سکھ افسر پون سنگھ کو تعینات کرنے کا فیصلہ

  



لاہور( این این آئی)سکھ افسر پون سنگھ کو گورنر ہاؤس پنجاب میں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کرتار پور راہداری کے افتتاح کے بعد صوبے میں اقلیتوں کو تحفظ دے رہی ہے ۔پاک فوج میں میجر ہرچرن سنگھ اور ٹریفک وارڈن گلاب سنگھ کے بعد ایک اور سکھ پون سنگھ کو گورنر پنجاب کا پبلک ریلیشنز آفیسر تعینات کیا جا رہا ہے ۔پون سنگھ اس وقت کنٹریکٹ پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب تعینات ہیں ۔ذرائع کے مطابق پون سنگھ ماضی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سوشل میڈیا مینجمنٹ کا حصہ بھی رہے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت ایسے اقدامات سے ٹابت کر رہی ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے ۔پاک فوج ،ٹریفک وارڈن اور گورنر پنجاب میں تعینات ہونے والے تینون سکھوں کا تعلق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب سے ہے۔

سکھ افسر تعینات

مزید : صفحہ آخر


loading...