موسم کی خرابی کے باعث 12پروازیں منسوخ ،11تاخیر کا شکار

موسم کی خرابی کے باعث 12پروازیں منسوخ ،11تاخیر کا شکار

لاہور (ا ین این آئی)لاہور ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی اور فنی خرابی کی وجہ سے اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 12پروازیں منسوخ اور 11تاخیر کا شکار رہیں جبکہ دھند کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہورآنے والی ٹرینیں ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دمام جانے والی پرواز 157منسوخ ،ائر بلیو کی ابو ظہبی جانے والی پرواز 430منسوخ ،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 630منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ ،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 595منسوخ ،ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ ،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594منسوخ ،ائر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ اور ائر بلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431منسوخ ہوئی ۔ اس کے ساتھ پی آئی اے کی اوسلو سے آنے والی پرواز 752تیس منٹ اور پی آئی اے کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز 710چالیس منٹ تاخیر سے پہنچی۔جبکہ سعودی ائر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734،ائر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410،تہران جانے والی پرواز 1194،قطر ائر کی دوحہ جانے والی پرواز 621،اتحاد ائر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242،پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313،پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725 اور ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715تاخیر کا شکار رہی ۔ دوسری جانب کراچی اور کوئٹہ سے لاہورآنے والی ٹرینیں دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہیں ۔ عوام ایکسپریس 2گھنٹے تاخیر کا شکار،قراقرم ایکسپریس 1گھنٹہ 15منٹ ،اکبر ایکسپریس 1گھنٹہ 20منٹ ،کراچی ایکسپریس 1گھنٹہ 35منٹ، جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 30منٹ ،تیزگام 20منٹ، بزنس ایکسپریس 30 منٹ ، موسیٰ پاک 45 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 25منٹ اور علامہ اقبال ایکسپریس 50 منٹ تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

پروازیں تاخیرکاشکار

مزید : صفحہ آخر


loading...