بین الصوبائی بلدیاتی محکموں کا اجلاس17جنوری کو لاہور میں ہوگا

بین الصوبائی بلدیاتی محکموں کا اجلاس17جنوری کو لاہور میں ہوگا

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) چاروں صوبوں کے بلدیات کے محکموں کا بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس17جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا جس کیلئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ،محکمہ بلدیات پنجاب کو اس سلسلے میں ضروری انتظامات کی ہدایت کر دی ہے ،تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تمام صوبوں کے بلدیاتی وزراء و سیکرٹری صاحبان شرکت کرینگے ، بلدیات کے علاوہ خزانے اور منصوبہ بندی و ترقیات کے سینئر افسران بھی شریک ہوں گے ،2013ء سے2018ء تک بلدیات کے شعبے میں مختلف صوبوں کے تجربات زیر بحث آئیں گے ۔ عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اجلاس میں پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی نظام کے خدو خال سامنے رکھیں گے اور اس پر دوسرے صوبوں کی رائے لی جائے گی ، اجلاس میں چاروں صوبوں کے علاوہ وفاق کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔ بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس کیلئے ڈائریکٹر جنرل اینڈ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمود جاوید بھٹی کو فوکل پرسن نامزد کر دیاگیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...