گیس بحران حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پیدا ہوا،شاہد خاقان عباسی

گیس بحران حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پیدا ہوا،شاہد خاقان عباسی

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے گیس کا بحرن پیدا ہوا ، جن کا کوئی قصورنہیں تھا ان کوعہدوں سے ہٹا دیا گیاہے ، ایک انٹر ویو میں سابق وزیر اعظم نے کہا ہمارے دور میں گیس کا مسئلہ ختم ہوگیا تھا ، ہماری حکومت نے ایل این جی کی صورت میں 35فیصد گیس کابند و بست کیاتھا ، گیس کی موجودہ کمی تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے ۔ گیس بحران کی وجہ سے ملک کو جو نقصان پہنچاہے ، اس کاذمہ دارکون ہے ؟ گیس بحران پیدا ہونے کی پاداش میں ان کو عہدوں سے ہٹایا گیاہے جن کااس معاملے میں قصور ہی کوئی نہیں تھا ۔

شاہد خاقان

مزید : صفحہ آخر


loading...