حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے ویزا پالیسی تبدیل کر دی

حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے ویزا پالیسی تبدیل کر دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے ویزا پالیسی تبدیل کر دی ۔ نئی پالیسی کے تحت ہر سال کے بجائے پاکستان آمد پر تعیناتی کی معیار کے مطابق صرف ایک بار ویزہ جاری کر دیا جائے گا مقصد سفارتکاروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جمعرات کے روز حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزا پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ غیر ملکی سفارتکاروں کو پاکستان میں ہر سال ویزا لینے کی پابندی ختم کر دی گئی غیر ملکی سفارتکاروں کو پاکستان آمد پر ایک ہی مرتبہ ویزا جاری ہو گا۔ سفارتکارون کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت کے مطابق ویزا جاری کیا جائے گا۔ نئی ویزا پالیسی کا مقصد غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے پاکستان میں تعیناتی کے دوران آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

حکومت

مزید : صفحہ آخر


loading...