پی ٹی وی حملہ کیس ، جہانگیر ترین کی جانب سے بریت کی درخواست دائر
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت میں پی ٹی وی حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ جمعرات کو جہانگیر ترین کے وکیل سید علی بخاری نے اے ٹی سی میں درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جہانگیر ترین کو 265کے کے تحت مقدمے سے بری کیا جائے۔ جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا درخواست میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ٗشفقت محمود،پرویز خٹک اور اعجاز چوہدری کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو منظور کرلی گئی ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی کی بریت کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی۔
درخواست دائر