شاہ محمود قریشی کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر سے متعلق تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر سے متعلق تبادلہ ...

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، بھارت کا نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم پوری دنیا کے سامنے ہے ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ۔جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر آزاد کشمیر سلطان محمود نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پارٹی امور اور مسئلہ کشمیر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، بھارت کا نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم پوری دنیا کے سامنے ہے ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ۔

محمود قریشی

مزید : صفحہ آخر


loading...