ڈی ایچ اے ،نو منتخب صدر کیلئے چیئرمین وائس ،چیئرمین و ممبران کی نامزدگیاں کڑا امتحان

ڈی ایچ اے ،نو منتخب صدر کیلئے چیئرمین وائس ،چیئرمین و ممبران کی نامزدگیاں ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی کے لیے چےئرمین کے ساتھ وائس چےئرمینز،چےئرمین مصالحتی کمیٹی ،چےئرمین ایلڈرکونسل سمیت دیگر کمیٹیوں کے چےئرمین اور ممبران کی نامزدگیاں کڑاامتحان،ڈی ایچ اے کی سیاست میں اپ سیٹ کرنے والوں میں پاک بزنس گروپ کا خوب چرچا ہے ،اوکاڑہ گروپ کونظر انداز کرنا ممکن نہیں ،ڈی ایچ اے رئیلٹرز کے صدر اعجاز امین کا نام بھی سر فہرست ہے ،نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی کے چار ساتھی کامیاب ہوئے ہیں،الخدمت گروپ کے بھی 4افراد اہم نشستوں پر حلف اٹھا رہے ہیں ،چےئرمین،وائس چےئرمینز اور دیگر کمیٹیوں کے چےئرمین اور ممبران کی نامزدگیاں ،چےئرمین مصالحتی کمیٹی اور چےئرمین ایلڈر کونسل کا فیصلہ چیلنج بن رہا ہے،اہم عہدوں کی دوڑ میں ڈی ایچ اے کے نامور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نعیم احمد،میاں زاہد اسلام،حافظ غلام محمد،طاہر نور سکھیرا،خواجہ عاصم،چودھری عدیل،میجر محیے الدین،میان مظہر کریم،بشارت نوشاہی،خواجہ سجاد،اعجاز امین چودھری،چودھری اسعد،سفیان منیر ،احسان بخاری،ظاہر جان اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...