نو منتخب صدر نے جو کمٹمنٹ کر رکھی ہے اسے پورا کرنا چاہیے ، وسیم انور چودھری
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق صدر میجر (ر)وسیم انور چودھری نے ڈی ایچ اے کا چےئرمین بننے کی خبروں کو سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہ کبھی الیکشن سے پہلے امیدوار تھااورنہ اب ہوں اور نہ میں دوڑ کا حصہ ہوں ،ڈی ایچ اے رئیلٹرز کے نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی نے جو کمٹمنٹ کر رکھی ہے اسے پورا کرنا چاہیے ، آصف جہانگیر ہی چےئرمین ہوں گے کے سوا ل پر انہوں نے کہا کیوں نہیں آصف جہانگیر ہی چےئرمین ہوں گے،لیکن یہ فیصلہ میں نے نہیں کرنا ابو بکر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مشاورت سے کرنا ہے البتہ میں امیدوار نہیں ہوں۔
وسیم انور چودھری