نیب کا دائرہ اتنا بڑھ گیا ہے نجی معاملات بھی اس میں آگئے ،شفقت محمود

نیب کا دائرہ اتنا بڑھ گیا ہے نجی معاملات بھی اس میں آگئے ،شفقت محمود

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ نیب کا دائر ہ اتنا بڑھ گیاہے کہ نجی طور پر معاملات بھی اس میں آگئے ہیں،ہم نیب کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔ نیب قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے ، اس طرح آئین میں بھی بہتری کی گنجائش ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ آج کل رانا ثنا ء4 اللہ جس قسم کی گفتگو فرما رہے ہیں ، میں اس کو بیان بھی نہیں کرسکتا اور مشاہد اللہ بھی جس قسم کی گفتگو کرتے ہیں! نیب پر جو سوالات اٹھائے جارہے ہیں، نیب ان کا جواب دے ، ہم نیب کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے نیب قوانین تبدیل کیوں نہیں کئے؟ جو اب ہم سے کہا جارہا ہے ، جب 18ویں ترمیم لائی جاسکتی ہے جس میں ایک تہائی آئین تبدیل کردیا جاتا ہے لیکن نیب قانون میں ترمیم کیوں نہیں جاتی ؟انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے ، اس طرح آئین میں بھی بہتری کی گنجائش ہوسکتی ہے۔ اس وقت کچھ ایسی قانون سازی بھی چل رہی ہے جو تقسیم سے پہلے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا دائر ہ اتنا بڑھ گیاہے کہ نجی طور پر معاملات بھی اس میں آگئے ہیں، اس سے بہت سے چیزیں ایسی ہیں جو التوا ء میں پڑی ہیں۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر


loading...