پنجاب یونیورسٹی نے سویرا شامی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے سویرا شامی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے سویرا مجیب شامی دختر مجیب الرحمان شامی کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’سوشل میڈیا اور سیاسی ابلاغ : پاکستانی سیاست کاروں میں فیس بک اور ٹویٹر کا استعمال اور متعلقہ عوام کے ردعمل کا تجزیہ‘ کے موضوع پر مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ڈاکٹر سویرا شامی پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے اپنا مقالہ ڈاکٹر عائشہ اشفاق اوروائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی زیر نگرانی مکمل کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...