مسیحی لڑکیوں کی غیر قانونی حراست،وزیر انسانی حقوق کا نوٹس

مسیحی لڑکیوں کی غیر قانونی حراست،وزیر انسانی حقوق کا نوٹس

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے فیصل �آباد کی تحصیل جھمرو کی دو مسیحی لڑکیوں کو پولیس کی غیر قانونی حراست میں رکھنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد اشفاق احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدارانہ اور مکمل شفاف جانچ کی ہدایت کی ۔

ہے۔تفصیل کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صائمہ اور سدرہ نامی دو مسیحی لڑکیوں کو ایک گھر میں ملازمت کے دوران سونا چوری کے الزام میں پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھتے ہوئے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ لڑکیوں کو مردوں کے بیرک میں رکھا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...