تحریک انصاف نے زرداری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی

تحریک انصاف نے زرداری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف زرداری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔ خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست اب واپس لے لی اور بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ،آصف علی زرداری کی نشست خالی ہونے والی ہے کیونکہ ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں اورہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ،آصف زرداری نے جعل سازی کے تحت اثاثے چھپائے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہوں اور وہیں ان کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری اب بچ نہیں سکیں گے، ہمیں ایسے شواہد مل گئے ہیں جو صرف اعلیٰ فورم پر پیش کریں گے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پانامہ کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے اورہمارا مقصد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مفاہمت کہیں اور تو ہو سکتی ہے لیکن تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہو سکتی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...