امجد لطیف کا استعفیٰ منظور ،عامر طفیل سوئی ناردرن گیس کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

امجد لطیف کا استعفیٰ منظور ،عامر طفیل سوئی ناردرن گیس کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر ...

لاہور (این این آئی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امجد لطیف کا استعفیٰ منظو ر کرتے ہوئے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کو سوئی ناردرن گیس کا نیامنیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ�آف ڈائریکٹرز ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف کا استعفیٰ منظور رکرتے ہوئے بورڈ نے متفقہ طو رپر ڈی ایم ڈی عامر طفیل کو سوئی ناردرن گیس کا نیا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔بورڈ اجلاس میں گیس کی صورتحال کو بہتر کرنے کا ٹاسک مقرر کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صارفین کو گیس مہیا کی جائے ۔اجلاس میں بورڈ نے صادق آباد گیس لائن میں دھماکے کی انکوائری کابھی حکم دیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...