ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24کروڑ 10لاکھ کم ہو گئے : سٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24کروڑ 10لاکھ کم ہو گئے : سٹیٹ بینک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.71 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششمالی سے 10 فیصد زائد ہیں، دسمبر میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حجم دو ماہ درآمدت بل سے بھی کم ہے ۔موڈیز کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکا ؤ نٹ خسارہ قابو میں نہیں آرہا اور زرمبادلہ زخائر پر دبا برقرا ر ہے جبکہ امپورٹ کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی ہوئی ہے۔کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اگلے ماہ قرض ادائیگیوں کے کل حجم سے بھی کم ہیں۔

موڈیز

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...