مولانافضل الرحمن کا حکمرانوں پرملک کی نظریاتی شناخت تبدیل کرنے کا الزام

مولانافضل الرحمن کا حکمرانوں پرملک کی نظریاتی شناخت تبدیل کرنے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی نظریاتی شناخت کو تبدیل کیا جارہا ہے ،پاکستان کو اسلام کا نظریہ دیا گیا تھا ، ترقی اور مضبوط معیشت کی بات کرنے والے کو مودی کا یار کہا جاتا ہے اورآج کرتار پورا کھول کر دوستی کی پینگیں بڑھائی جارہیں ہیں۔پشاور کے نشتر ہال میں جے یو آئی کے سابق صوبائی امیر امان اللہ خان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ طاغوتی طاقتیں پاکستان میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں،آج بھی پاکستان انہی طاقتوں کے زیر اثر ہے،جو کل کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لیں گے اور آج کیا ہورہا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر آدھے سے بھی کم رہ گئے،ڈالر کی قیمت کہاں تک پہنچا دی گئی،50 لاکھ گھروں کی تعمیر کرنی تھی ،غریبوں کے گھرگرادئیے گئے۔تعزیتی ریفرنس سے لیگی رہنماء امیر مقام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مولانافضل الرحمن