جی ڈی اے چوں چوں کا مربہ ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5ارب 76کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ بعدازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما شر جیل میمن نے جے آئی ٹی سے بلاول اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام نکلنے سے متعلق سوال پر کہا کہ پیپلزپارٹی والے ہر حال میں خوش رہتے ہیں۔ جی ڈی اے چوں چوں کا مربہ ہے ، لگتا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس والے الیکشن کی شکست بھلا نہیں سکے۔