چار سو قتل کے بعد راؤانوار عمرہ کرنا چاہتا ہے،والد نقیب اللہ محسود

چار سو قتل کے بعد راؤانوار عمرہ کرنا چاہتا ہے،والد نقیب اللہ محسود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نقیب اللہ محسود کے والد نے مرکزی ملزم راؤانوار کی درخواست مسترد ہونے پر کہا کہ چار سو قتل کے بعد راؤ انوار عمرہ کرناچاہتاہے؟ اس نے ایسا کیا اچھا کام کیا ہے کہ اس کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد ہونے پر مقتول نقیب کے والد نے اطمینان کا اظہار کیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے کہا کہ چار سوقتل کے بعد را ؤانوار عمرہ کرناچاہتا ہے؟ اس نے ایسا کیا اچھا کام کیا ہے کہ اس کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، 13 جنوری کو نقیب کی برسی کراچی میں منائیں گے۔خیال رہے سپریم کورٹ نے نقیب قتل کیس کے ملزم راؤانوارکی ای سی ایل سینام نکالنیکی درخواست مسترد کردی تھی ، چیف جسٹس نے راؤ انوارکوسہولتوں کی فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا راؤ انوار بری کیسے ہوگیا؟ ایک جوان بچہ مار دیا کوئی پوچھنے والا نہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...