نجی اسکولوں کی من مانیاں نہیں چلیں گی، وزیر تعلیم سندھ

نجی اسکولوں کی من مانیاں نہیں چلیں گی، وزیر تعلیم سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نجی اسکولز کی من مانیوں پر ان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرناپڑے گا ۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 5 فیصد سے زائد فیس واپس کرنے کے ساتھ ساتھ دس فیصد غریب بچوں کو تعلیم بھی دینی ہے۔سردار شاہ نے کہا کہ اسکولز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، سندھ حکومت نجی اسکولز کی اسکول شماری کرارہی ہے ۔وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ حکومت کے پاس ریکارڈ میں 12 ہزار اسکول رجسٹرڈ ہیں، نئی اسکول شماری ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسکولز 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت پڑھائیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...