رجوع الی اللہ سے تمام مسائل نجات مل سکتی ہے ،محمد حسین محنتی

رجوع الی اللہ سے تمام مسائل نجات مل سکتی ہے ،محمد حسین محنتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمیں نہ صرف اللہ کی اس نعمت کی قدر بلکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصدکی تکمیل کیلئے جدوجہد ہر شہری کی ذمہ داری ہے،تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہو اہے،مہنگائی کے ماری عوام کو روزگار، گیس ،سی این جی اورپینے کے صاف پانی سے بھی محروم کردیا گیا ہے،ابتک تبدیلی صرف ڈالر،پیٹرول، بجلی سمیت دیگر روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی صورت میں آئی ہے،جوکہ موجودہ حکومت کے دعووں کی نفی ہے۔ہمیں حکومت کی خواہش ونیت پر کوئی شک نہیں ہے مگران کی ٹیم اور اقدامات سے واضح پتا چلتا ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔منبر و محراب کے مضبوط مورچے کے ذریعہ اصلاح معاشرہ سمیت ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو دنیا کی محبوب چیزوں میں سب سے زیادہ اللہ کا گھر مسجد پسند ہے۔ جو اللہ کے گھر کو آباد رکھے گا اللہ اس کے گھر کو آباد رکھے گا۔ نماز مومن کی معراج اور کفرو ایمان کا فرق بھی نماز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوباگو ضلع بدین کے قریب گوٹھ بابو ملاح اورگوٹھ نورمحمد ناہیوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں رفیق فاؤنڈیشن کے تعاون سے نئی تعمیر ہونے والی مساجد کا دعا مانگ کر افتتاح بھی کیا۔ اجتماع سے ضلعی امیر مولانا غلام رسول احمدانی، نائب امیر مولانا عبدالکریم بلیدی، رفیق فاؤنڈیشن کے محسن رفیق، محمد موسیٰ ملاح و دیگر نے بھی خطاب کیا،جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران اورعلاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ رجوع الی اللہ میں ہی تمام مسائل سے نجات اوردنیا وآخرت کی کامیابی مضمر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات اوراپنی عبادت کے لیے بنایا ہے تاکہ اللہ کی زمین پر اللہ کا کلمہ سربلند ہو۔ہمیں مسجد کو اپنے رب کو راضی کرنے کا ذریعہ بنانے کے ساتھ اقامت دین کا مورچہ بھی بنانا چاہے تاکہ دنیا میں چین وسکون اورمعاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے۔محمد موسیٰ ملاح نے کہا کہ جماعت اسلامی بلا تفریق انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے رفیق فاؤنڈیشن کے تعاون سے ابتک سندھ بھر میں 82 مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔ صرف تحصیل ٹنڈو باگو کے علاقے میں دوکمروں کچن وواشروم پرمشتمل چھوٹے تین سو سے زائد گھر مستحق افراد کو بنا کر دیئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...