ایس ایم ایز کا فروغ ،اے سی سی اے نے رپورٹ پیش کردی

ایس ایم ایز کا فروغ ،اے سی سی اے نے رپورٹ پیش کردی

کراچی (پ ر) کاروبار کے فروغ میں کامیابی صرف کاروباری اداروں کے لئے نہیں بلکہ وسیع پیمانے پر معیشت کے لئے بھی بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے، جس میں کام کر نے والے لوگوں سے لے کر آپریشنل کمیو نٹی بھی شامل ہوتی ہے ۔ ACCA (دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) نے لاہور میں ایک ملٹی ا سٹیک ہولڈر کانفرنس کا انعقاد کیا جہاں کاروباری رہنماؤں اور ریگولیٹرز نے پاکستان کے مالیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کے اقدامات کے کردار اور SMEs پالیسی کی ضرورت اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق '' 27فیصد SMEs کے پاس 12ماہ سے زائد حکمت عملی کا ویژن موجود نہیں ہے۔''َََتاہم، زیادہ تر SMEs بہتر گورننس کے عمل کے فوائد سے آگاہ ہیں لیکن ان کو محدود وقت اور وسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ بہت سے اس کو قابل عمل بنانے میں کامیاب نہیں ہو پاتے ۔ جو بعد ازں طویل مدتی کامیابی کے لیے مہنگی ثابت ہوتی ہے ۔ویژن اور حکمت عملی کی مدد کے ساتھ چھوٹے کاروبار کی کامیابی ، تازہ ترین گلوبل ریسرچ پروگرام کا حصہ ہے جو کہSMEکی ترقی میں حمایت کرتا ہے ۔ ACCA کی جانب سے منعقدہ ایونٹ میں پاکستان کے 60 SME رہنماؤں سمیت چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں خطاب کرنے والے کاروباری رہنماؤں کی فہرست میں نادیہ سیٹھ - جی ایم پالیسی اینڈ پلاننگ SMEDA ، غالب نشتر -صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور کمال میاں - ڈائریکٹر فاسٹ کیبلز شامل تھے۔رپورٹ SMEs کی گورننس کی ضروریات پر روشنی ڈالتی ہے، جہاں سادہ مگر موئثر حکمت عملی اور انسانوں پر سرمایہ کاری بہتر ترقی فراہم کر تی ہے جو کہ کسی بھی کاروبار کو طویل مدتی استحکام فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے آصف مسعود مرزا -ریجنل ہیڈ آف پالیسی - MESA، ACCA نے کہا کہ " اگر آپ اپنے کاروبار کو ابتدائی مرحلے سے چلانے کے لیے بہترین حکمت کو اپناتے ہیں تو، آپ کی کمپنی زیادہ محیط ہوسکتی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کو اپیل کرنے کے بھی زیادہ امکان روشن ہوتے ہیں۔ بہترین بنیادی گورننس تمام SMEsکے لیے اہم حیثیت رکھتی ہے مگر پاکستان میں اس کی اہمیت قدر زیادہ ہے ، جہاں اکثر کاروبار اس شعبہ کے گرد قائم کیے جاتے ہیں۔''

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...