ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے ٹیکس گزاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں، ثمران پاشا

ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے ٹیکس گزاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں، ثمران پاشا

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر ) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ثمران پاشا نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے ٹیکس گزاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں ،ٹیکس وصولی کے عمل کو آسان بنایا جائے اور پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل افراد پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے ۔ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ثمران پاشا نے چیمبر دفتر میں تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر اصغر خان ، نائب صدر دانش اقبال و دیگر عہدیدران بھی موجود تھے ۔ ثمران پاشا نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے تاجر برادری نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ،حکومت معاشی پالیسیاں بناتے ہوئے حقیقی تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لے اور باہمی مشاورت سے قابل عمل پالیسیاں بنائی جائیں ۔ آئے روز نئے تجربات کرنے کے بجائے طویل المدت پالیسی بنائی جائے تاکہ تاجر برادری کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...