ترقی کا راز تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پوشیدہ ،عارف علوی

ترقی کا راز تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پوشیدہ ،عارف علوی

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پوشیدہ ہے‘ تعلیم اور صحت ہی لوگوں کو غربت سے نکال سکتی ہے، مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،طلباء اور یونیورسٹیاں مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنے پر توجہ دیں،کراچی میں صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت کا اجراء کردیا گیا ہے،جلد دوسرے شہروں میں بھی اقدام شروع کردیا جائے گا۔ جمعرات کو بلتستان یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا گلگت بلتستان خوبصورت اور اہم ترین علاقہ ہے۔ یونیورسٹیاں طلباء کو نئے ابھرنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائیں۔ کراچی میں صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت کا اجراء کردیا گیا ہے جلد دوسرے شہروں میں بھی اقدام شروع کردیا جائے گا۔ اگلے پانچ سال میں اس شعبے کی برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...