ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس سے بد سلوکی

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس کو زد و کوب کرنے اورگالیاں دینے جبکہ ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کے آفس میں داخل ہو کر انہیں زد و کوب کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔اسٹاف نرس فارینہ انوار نے ایم ایس کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ وہ گزشتہ روز ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھی کہ صبح 9بجے کے قریب ایک بچی جس کا نام بشرح دختر فرخ جو ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی تھی کو ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے معائنہ کر کے اس کا اعلاج کیا اور ایکسرے کیلئے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ریفر کر دیا ۔جب مریضہ کو ایکسرے کیلئے سٹریچرپر شفٹ کرنے لگے تو تکیہ لانے پر مریضہ کے رشتہ دار نے مجھے گالیاں دیں دھکے دہئے جس سے میرا دوپٹہ سر سے اتر گیا اور دھمکیاں دیں کے ہسپتال کے باہر آؤ میں تمہیں نہیں چھوڑو گا۔واقعہ کے فوری بعد فرخ نامی شخص مشتعل ہو کر ایم ایس کے دفتر میں داخل ہو گیا اور ایم ایس جو اس وقت اپنی کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے پر حملہ کر کے انہیں دبوچ لیا جس پر وہاں موجود ڈاکٹر توقیر اور نائب قاصد عمیر نے ایم ایس کی جان بخشی کروائی۔اس دھینگا مشتی میں ایم ایس آفس کی کرسی بھی ٹوٹ گئی۔واقعہ پر پولیس کو طلب کر لیا گیا جس پر پولیس نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئی اور ملزم فرخ کو حراست میں لے کر تھانے لے گئی۔