سائٹا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو پیرزادہ اجمل فاروقی انتقال کر گئے

سائٹا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو پیرزادہ اجمل فاروقی انتقال کر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو پیرزادہ اجمل فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم کے سوگواران میں بیوہ ۳ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ نماز جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ مسجد عظمیٰ کنگری ہاؤس کے ساتھ کے ڈی اے اسکیم نمبر ۱ میں ہوگی جبکہ تدفین پاپوش میں ہوگی۔ مرحوم پیرزادہ اجمل فاروقی سماجی کاموں میں ہمیشہ دل کھول کر حصہ لیتے تھے اور انہیں اسپورٹس سے بھی لگاؤ تھا ۔ کراچی چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کے بھی رکن تھے مرحوم پیرزادہ اجمل فاروقی پاکستان انجینئرنگ کونسل، یو کے، جرمن، جاپان، آسٹریلیا، اٹلی ، فرانس، بیلجئم، رشیا اور ترکی بزنس کونسل، اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی سرگرم رکن تھے۔ مرحوم کے انتقال پر سماجی رہنماؤں ، تاجروں ، صنعتکاروں اور اہلیان شہر نے ان کے صاحبزادوں پیرزادہ کمال مصطفی، پیرزادہ عمران فاروقی اور پیرزادہ عدنان فاروقی سے گہرے دکھ ، رنج اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...