خادم رضوی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

خادم رضوی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نامہ نگارخصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔اس سلسلے میں حافظ رمضان، کاشف فاروق اور عقیل احمد کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی ہے ،جس میں موقف اختیا رکیا گیاہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید خادم رضوی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست گزارخادم رضوی کے قریبی رشتہ دار ہیں اوروہ کیس سے متعلق مشاورت چاہتے ہیں، خادم رضوی سے ملاقات کی درخواست دی مگر شنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزاروں کو خادم رضوی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ہائیکورٹ سے رجوع

مزید : علاقائی


loading...