ایماندار وارڈن افسر راجہ شہزاد احمد نے نوٹوں سے بھرا بٹوا مالک کے حوالے کر دیا

ایماندار وارڈن افسر راجہ شہزاد احمد نے نوٹوں سے بھرا بٹوا مالک کے حوالے کر ...

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فرض شناس اور ایماندار وارڈن افسر راجہ شہزاد احمد نے نوٹوں سے بھرا بٹوا مالک کے حوالے کر دیا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک وارڈن کی ایمانداری پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور 02ہزار روپے انعام دیا تفصیلات کے مطابق وارڈن افسر راجہ شہزاد احمد ڈھوک سیداں سیکٹر میں اپنی معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھا اس دوران اسے سڑک پر ایک بٹوا پڑا ہوا نظر آیا چیک کرنے پر پتہ چلا کہ بٹوے میں تقریباََ 07سے 08ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور ایک سروس کارڈ موجود ہے سروس کارڈ کی بیک سائیڈ پر فون نمبر درج تھا اس نمبرپر مالک سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کا نام سہیل رضا ولد شاکر علی ہے جو کہ محلہ ریلوے کالونی کا رہائشی اور گورنمنٹ پرائمری سکول ہیال میں ٹیچر ہے مالک کو فون کر کے متعلقہ ٹریفک کیاسک پر بلوایا گیا بٹوے اور کاغذات سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی درست معلوما ت ہونے پرنوٹوں سے بھرا بٹوا اور ضروری کاغذا ت مالک سہیل رضا کے حوالے کر دیئے گئے وارڈن افسر کی ایمانداری پر سی ٹی او محمد بن اشرف نے وارڈن افسر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور دو ہزار روپے انعام دیا جبکہ ٹیچر سہیل رضا نے ٹریفک پولیس کے افسر کی ایمانداری پر ٹریفک پولیس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...