توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی واسا کو عہدہ سے نہ ہٹانے پردائر توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی ایل ڈے اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جنوری کوجواب طلب کرلیاہے۔ یہ درخواست شہری عمران راجپوت کی طرف سے دائر کی گئی ہے ،جس میں موقف اختیا رکیا گیاہے کہ قانون کے مطابق ایم ڈی واسا کی تقرری سے قبل اشتہار جاری نہیں کیا گیا، ایم ڈی واسا کو سینئر افسران کو نظر انداز کرکے سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا، ان کی انجینئرنگ کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نہیں اورانہیں مطلوبہ تعلیم نہ ہونے اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر تعینات کیا گیا، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو اس بابت جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے،ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...