ناجائز ای چالان کرنے کیخلاف درخواست پر سی ٹی او لاہور 14جنوری کو طلب

ناجائز ای چالان کرنے کیخلاف درخواست پر سی ٹی او لاہور 14جنوری کو طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ناجائز ای چالان کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی ٹی او لاہور ملک لیاقت کو 14جنوری کو طلب کرلیا ۔جسٹس شاہد وحید نے ساجد بشیر شیخ کی درخواست پر سماعت کی۔

،درخواست گزار کے وکیل اقبال اعوان نے کہا کہ شہر میں روزانہ 200 سے زائد ناجائز ای چالان کئے جا رہے ہیں، ایک گاڑی کو مختلف لوکیشن پر ظاہر کرکے دھڑا دھڑ چالان کئے جا رہے ہیں،ای چالان کرنے کے لئے کوئی قاعدہ قانون نہیں بنایا گیا،ٹریفک پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی من مانے انداز سے کام کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر رہے ہے، آئین کے تحت شفاف ٹرائل کا حق دئیے بغیر شہریوں کو جرمانے نہیں کئے جا سکتے،سیکرٹری ہوم ، سی ٹی او اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کو ناجائز ای چالان کے خلاف درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شہر میں ہونے والے ناجائز ای چالانوں کو روکنے کا حکم دے ۔

سی ٹی او طلب

مزید : علاقائی


loading...